الحسکہ شام کے علاقے میں امریکہ کے سب سے بڑے فوجی بیس کیمپ میں شدید دھماکے، روسی ذرائع ابلاغ کی خبر

Rate this item
(0 votes)
الحسکہ شام کے علاقے میں امریکہ کے سب سے بڑے فوجی بیس کیمپ میں شدید دھماکے، روسی ذرائع ابلاغ کی خبر

 روسی خبر رساں ادارے اسپوٹنگ کے نامہ نگار نے رپورٹ دی ہے کہ آج بدھ کے روز علی الصبح شام کے صوبہ الحسکہ میں موجود امریکہ کا سب سے بڑا فوجی بیس کیمپ متعدد شدید دھماکوں سے لرز اٹھا۔

رپورٹ کے مطابق دھماکوں کے بعد امریکی اتحاد کے ہیلی کاپٹروں نے علاقے کی فضائی حدود میں وسیع پیمانے پر پروازیں شروع کردیں۔

مقامی ذرائع کے اعلان کے مطابق یہ دھماکے آج علی الصبح تیل سے مالا مال شہر الشدادی کے شمالی اور مغربی مضافات میں ہوئے جہاں پر صوبہ الحسکہ میں امریکی افواج کا سب سے بڑا فوجی بیس کیمپ ہے۔ امریکی افواج اس بیس کیمپ کو تیل کے اخراج کو کنٹرول کرنے اور البتہ شام کا تیل چوری کرنے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ 

اس رپورٹ کے مطابق دھماکوں کے بعد آگ کے شعلے آسمان کی جانب اٹھے جس کے متعلق قوی امکان ہے کہ اس فوجی بیس کیمپ پر میزائل حملے کا نتیجہ تھے۔

قابل ذکر ہے کہ حالیہ دنوں میں امریکی افواج نے صوبہ الحسکہ میں اپنے غیر قانونی بیس کیمپ کی سیکورٹی کو مزید مضبوط کیا تھا۔ شامی ذرائع نے علاقے میں مزید دو امریکی فوجی دستوں کی آمد کی خبری دی تھی۔ 

حالیہ دنوں میں مقامی ذرائع نے امریکی افواج کی صوبہ الحسکہ کے شمال مغربی علاقوں فوجی مشقیں بڑھانے کی خبر دی تھی۔ ان علاقوں میں امریکی افواج کے علاوہ کرد ڈیموکریٹک فورسز ﴿قسد﴾ کے کمانڈ بیس بھی موجود ہیں۔

Read 332 times