ایران میں پرتشدد فسادات امریکا اور صیہونی حکومت کی منصوبہ بندی سے ہوئے، ولی امر المسلمین

Rate this item
(0 votes)
ایران میں پرتشدد فسادات امریکا اور صیہونی حکومت کی منصوبہ بندی سے ہوئے، ولی امر المسلمین

تہران : ولی امر المسلمین آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران کے حالیہ واقعات لڑکی کی موت کا فطری ردعمل نہیں بلکہ پیشگی منصوبہ بندی سے کیے گئے مہلک فساد تھے جس کی منصوبہ بندی امریکا اور صیہونی حکومت نے کی تھی۔ فوجی اکیڈمیز میں زیر تعلیم کیڈٹس کی مشترکہ گریجویشن تقریب سے خطاب میں ولی امر مسلمین نے کہا کہ نوجوان لڑکی کی موت تلخ واقعہ تھا، ہمیں بھی دلی تکلیف ہوئی لیکن ردعمل میں یہ نہیں ہونا چاہیے تھا کہ کچھ لوگ آ کر سڑکوں پر بدامنی پھیلا دیں، سیکیورٹی کو درہم برہم کردیں، قرآن کو آگ لگا دیں، پردہ دار خواتین کے سروں سے چادر چھین لیں، مساجد،امام بارگاہیں، بینک اور لوگوں کی گاڑیوں کو جلا دیں۔ یہ واقعات فطری نہیں تھے، یہ دنگے، پہلے سے طے شدہ تھے۔ تازہ ترین پیش رفت کے دوران قانون نافذ کرنے والی فورسز، بسیج اور ایرانی قوم کے ساتھ ناانصافی کی گئی۔ لیکن حالیہ واقعات کے دوران ایرانی قوم کافی مضبوط ثابت ہوئی ہے اور مستقبل میں جہاں بھی ضرورت پڑی بہادری کے ساتھ منظرعام پر آئے گی۔

Read 238 times