کراچی: مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی صدر علامہ باقرعباس زیدی نے کہا ہے کہ جشن ولادت باسعادت حضرت محمد مصطفیٰ ﷺکے موقع پر ملک بھر کی طرح سندھ بھر میں بھی 12 تا 17 ربیع الاول بفرمان امام خمینی ہفتہ وحدت منایا جائیگا۔ اس سلسلے میں مشترکہ اجتماعات منعقد کر کے عظیم وحدت کا پیغام دینگے، تمام مکاتب فکر کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ ان اجتماعات میں شرکت کرکے عملی وحدت کا مظاہرہ کریں اور دشمن کی سازش کو ناکام بنا دیں،ملک کے چپے چپے میں شیعہ سنی ملکر میلاد النبی ﷺکے جلوس نکالیں،ایم ڈبلیوایم کے کارکنان سبیلیں لگائیں اور شرکائے جلوس کا استقبال کریں،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شیعہ، سنی متحد ہیں کوئی فرقہ واریت نہیں، چند عناصر ملک کے امن کو غارت کرنا چاہتے ہیں جنہیں ہم اپنے اتحاد سے ناکام بنا دیں گے،عالم اسلام معاشرتی مشکلات اور عالم کفر کی سازشوں سے نبردآزما ہونے کیلئے سیرت پیغمبر ختمی مرتب ﷺسے استفادہ کرے۔
عید میلادالنبی ؐ، 12 تا 17 ربیع الاول ہفتہ وحدت منایا جائے گا، مجلس وحدت مسلمین
Published in
مقالے اور سیاسی تجزیئے