سحر نیوز/ دنیا: وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے مغربی ایشیائی اور شمالی افریقی امور کے کوآرڈینیٹر نے منامہ کانفرنس میں دعویٰ کیا کہ امریکہ مغربی ایشیا میں اپنے دفاعی ڈھانچے کو مضبوط کر رہا ہے۔
وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل برائے مغربی ایشیا اور شمالی افریقہ کے کوآرڈینیٹر بریٹ میک گرک نے 20 نومبر بروز اتوار بحرین میں سالانہ منامہ ڈائیلاگ کانفرنس میں دعویٰ کیا کہ امریکا، مغربی ایشیا میں دفاعی ڈھانچے کو مضبوط کر رہا ہے۔
اے ایف پی کے مطابق، مشرق وسطیٰ کے امور سے متعلق وائٹ ہاؤس کے اس سینئر اہلکار نے دعویٰ کیا کہ "واشنگٹن توانائی سے مالا مال اور تنازعات سے متاثرہ اسٹریٹجک خطے میں آنے والے خطرات کو روکنے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اس وقت پوری طاقت سے اس علاقے میں فضائی اور سمندری دفاعی نظام کی تعمیر کی کوشش کر رہا ہے۔
امریکی عہدیدار نے وضاحت کیے بغیر دعویٰ کیا کہ جس کے بارے میں طویل عرصے سے بات کی جا رہی ہے وہ اب جدید شراکت داری اور نئی ٹیکنالوجیز کے ذریعے انجام پانے والی ہے۔
دہشت گرد امریکی سنٹرل کمانڈ سینٹ کام کے کمانڈر نے بروز ہفتہ 19 نومبر کو بحرین میں سالانہ منامہ کانفرنس میں کہا تھا کہ اس ملک کی سربراہی میں قائم ٹاسک فورس نے خلیج فارس کے خطے کے سمندری علاقوں میں 100 ڈرون کشتیاں تعینات کی ہیں تاکہ بقول ان کے سمندری خطرات کی روک تھام کی جا سکے۔