امریکا غلط سمت چل رہا ہے، بریک نہ لگائے تو تصادم یقینی ہے، چین کا انتباہ

Rate this item
(0 votes)
امریکا غلط سمت چل رہا ہے، بریک نہ لگائے تو تصادم یقینی ہے، چین کا انتباہ

بیجنگ : چین نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ وہ غلط سمت میں سفر کررہا ہے اگر بریک نہ لگائے تو تنازع اور تصادم یقینی ہے۔ چینی وزیر خارجہ شن گینگ کا کہنا ہے کہ امریکا اور چین ایک اٹل تنازع کی طرف بڑھ رہے ہیں۔امریکا کہتا ہے کہ وہ بغیر کسی تنازع کے چین پر برتری حاصل کرنا چاہتا ہے لیکن امریکا کی طرف سے یہ مقابلہ دوسرے کو روکنے اور دبانے کا ہے۔ اگر امریکا نے بریک نہ لگائے بلکہ رفتار بڑھاتا رہا تو یقیناً تنازع اور تصادم ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ تائیوان کا معاملہ امریکا اور چین کے تعلقات کی سیاسی بنیاد کا لازمی جزو ہے اور یہ پہلی سرخ لکیر ہے جسے عبور نہیں کیا جانا چاہیے۔ تائیوان کے مسئلے کو حل کرنا صرف چینیوں کے لیے تشویش کا باعث ہے اور کسی دوسرے ملک کو اس میں مداخلت کا حق نہیں ہے۔ انہوں نے چین اور روس کی دوستی کا دفاع کیا اور کہا کہ بیجنگ اور ماسکو کے تعلقات عالمی خارجہ تعلقات کیلئے مثال ہیں۔ چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ یوکرین جنگ ایک غیر مرئی ہاتھ کے اشاروں پر ہے، جس میں یوکرین کے بحران کو جغرافیائی اور سیاسی ایجنڈوں کو آگے بڑھانے کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے اور تنازع کو ہوا دی جا رہی ہے۔

Read 232 times