اسرائیلی فوج کا شام کے شہر حلب پر حملہ، ایئرپورٹ کو نقصان، سروسز معطل

Rate this item
(0 votes)
اسرائیلی فوج کا شام کے شہر حلب پر حملہ، ایئرپورٹ کو نقصان، سروسز معطل

دمشق : صیہونی فوج نے ایک بار پھر شام کے شہر حلب پرحملہ کردیا، کئی میزائل داغے گئے۔ اسرائیلی حملے میں حلب انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو نشانہ بنایا گیا۔ جس سےعمارت کو نقصان پہنچا اور تمام سروسز بند کر دی گئی ہیں۔ فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ میڈیا کے مطابق حملہ سمندر کی جانب سے کیا گیا۔ حالیہ برسوں کے دوران اسرائیل کی جانب سے شام پر سینکڑوں حملے کیے جا چکے ہیں جن میں کئی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ان میں دمشق اور حلب شہروں کے ایئرپورٹس بھی شامل ہیں۔

Read 258 times