امریکی جنگلات میں لگنے والی آگ سے80 افراد ہلاک، سینکڑوں عمارتیں راکھ کا ڈھیر

Rate this item
(0 votes)
امریکی جنگلات میں لگنے والی آگ سے80  افراد ہلاک، سینکڑوں عمارتیں راکھ کا ڈھیر

فارس خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی سیاحوں کے مرکز ہوائی شہر میں تیزی سے پھیلنے والی جنگل کی آگ سے ہلاکتوں میں اضافہ ہوا ہے اور امدادی کارکن سب سے زیادہ متاثرہ جزیرے ماؤئی سے لوگوں کو نکالنے کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ سے سینکڑوں مکانات اور عمارتیں مکمل طور پر جل گئیں جبکہ طوفانی ہواؤں کی وجہ سے آگ بجھانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ ریاست ہوائی کا بدترین قدرتی سانحہ ہے، ریاستی گورنر کے مطابق جلے ہوئے گھروں میں اب بھی کئی افراد کی لاشیں موجود ہوسکتی ہیں۔

جنگلات میں لگی آگ سے تاریخی سیاحتی مقام Lahaina بھی جل کر تباہ ہوگیا، آگ کے سبب کاؤنٹی ماؤئی میں بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا جبکہ متعدد بجلی کے کھمبے بھی گر گئے ہیں۔

لوڈ شیڈنگ اور ٹیلی فون سروسز میں رکاوٹوں کی وجہ سے صورت حال مزید سنگین ہو گئی ہے کیونکہ اس کے سبب انخلا کی کوششوں میں رکاوٹیں پیدا ہو رہی ہیں۔

دوسری جانب امریکی صدرجوبائیڈن نے بھی ہوائی کے جنگلات میں آتش زدگی کو بڑا سانحہ قرار دیتے ہوئے اس  تباہ شدہ جزیرے ماؤئی کی تعمیر کے لیے وفاقی فنڈز کا وعدہ کیا۔

Read 159 times