صدر مملکت کے پیغام کا متن اس طرح ہے :
" ملک کے ماہرین کی مدد سے ایرانی لانچر قاصد کے ذریعے نور-3 سٹیلائٹ کو زمین سے 450 کیلو میٹر کے فاصلے پر مدار میں بھیجے جانے سے ایک بار پھر یہ ثابت ہو گیا کہ دھمکیوں اور پابندیوں سے اسلامی جمہوریہ ایران کی ترقی کے لئے ملک کے نوجوان سائنس داں کے عزم و ارادے پر کوئي اثر نہيں پڑنے والا ہے ۔ میں اس قومی کامیابی کی، جو " ہم کر سکتے ہيں " کے ہمارے یقین اورخلائی شعبے پر حکومتی توجہ اور اعلی خلائی کونسل کی جانب سے منظور ہونے والے قوانین کا ثمرہ ہے، ایرانی عوام، خلائی صنعت کے محنتی ماہرین، ملک کے خلائي ادارے خاص طور پر پاسداران انقلاب اسلامی فوج کے ماہرین کی خدمت میں مبارک باد پیش کرتا ہوں اور مواصلات و آئي ٹی کی وزارت نیز ملک کے خلائي ادارے سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ خلائي شعبے میں ملک کی تیز رفتار ترقی کی راہ پہلے سے زیادہ محنت سے ہموار کریں۔"