ایران کی پاسداران انقلاب نے اپنی بحری قوت میں اچانک اضافہ کر دیا

Rate this item
(0 votes)
ایران کی پاسداران انقلاب نے اپنی بحری قوت میں اچانک اضافہ کر دیا

۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پاسداران انقلاب نے اپنی بحری قوت میں اچانک اضافہ کرتے ہوئے بحریہ کو مزید اڑھائی ہزار سے زائد اینٹی شپ میزائل سسٹمز اور ڈرونز سے لیس کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بحریہ کو سونپے گئے 2 ہزار 654 ملٹری سسٹمز میں شامل میزائل درمیانے اور طویل فاصلے تک مار کر سکتے ہیں جبکہ الیکٹرانک جنگی آلات بھی بحریہ کے سپرد کیے گئے ہیں۔ ایرانی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے بحریہ کو دیئے گئے کروز میزائل دشمن کے ریڈار پر نہیں آسکتے اور دشمن کے ڈسٹرائیر کو غرق کرسکتے ہیں۔ پاسداران انقلاب کے کمانڈر میجر جنرل حسین سلامی نے کہا کہ دشمن کو انتہائی قریب اور دور دونوں فاصلوں سے نشانہ بنا سکتے ہیں۔

اگر ہم دشمن کو دور سے ہی کسی مقام پر روک نہیں سکتے تو پھر فطری طور پر مسئلا ہماری سرحد پر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آج کی دنیا میں سروائیو کروانے اور محفوظ رہنے کیلئے خود کو مضبوط کرنا پڑے گا یا پھر ہتھیار ڈالنے ہوں گے، بیچ کا کوئی راستہ نہیں۔ خیال رہے کہ تہران میں حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد ایرانی قیادت کی جانب سے اسرائیل سے بدلہ لینے کا اعلان کیا گیا تھا، جس کے بعد عالمی برادری کی جانب سے فریقین پر خطے میں کشیدگی میں کمی پر زور دیا جا رہا ہے۔

Read 59 times