مشرق وسطی میں توانائی کی ٹرانزٹ کے لئے ایران کی ممتاز جیوپولیٹیکل پوزیشن

Rate this item
(0 votes)
مشرق وسطی میں توانائی کی ٹرانزٹ کے لئے ایران کی ممتاز جیوپولیٹیکل پوزیشن

ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے پیٹرولیئم کے منسٹر محسن پاک نژاد نے آج پیر 9 ستمبر کو گیس برآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم جی ای سی ایف کے سیکریٹری جنرل محمد حامل کے ساتھ ملاقات میں تنظیم کے چھبیسویں وزارتی اجلاس کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جو 27 سے 29 اکتوبرتک  تہران میں ہوگا۔

ایران کے پیٹرولیئم کے وزیرنے جی ای سی  ایف کے سیکریٹری جنرل کے ساتھ اس گفتگو میں کہا کہ ایران تںظیم کے اصلی بانیوں میں ہے اور چودھویں حکومت کے آغاز میں ہم اس اجلاس کے انعقاد کو ایک اچھا شگون سمجھتے ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ اس  تنظیم کا پہلا وزارتی اجلاس 2001  میں تہران میں منعقد ہوا تھا ۔ اراکین کے لئے اس کے نتائج بہت اچھے ثابت ہوئے تھے اور توقع ہے کہ رکن ممالک چھبیسویں وزراتی اجلاس میں بھی بھرپور شرکت کریں گے اوراس اجلاس کے نتائج بھی سبھی اراکین کے لئے بہت اچھے اور اہم ہوں گے۔

                                                                             توانائی کی سلامتی کے استحکام میں جی ای سی ایف کا کردار

  اسلامی جمہوریہ ایران کے پیٹرولیئم کے وزير نے  کہا کہ دنیا کی جیوپولیٹیکل صورتحال اور گیس کی عالمی منڈی کے خاص حالات بالخصوص توانائی کے عالمی بحران کے پیش نظرگیس برآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم کے سیکریٹریٹ کی خصوصیت کے ساتھ حمایت کی ضرورت ہے تاکہ یہ تنظیم اپنے اراکین کے ہمہ گیر تعاون اور مشارکت سے دنیا میں توانائی کی سلامتی کے استحکام میں ممتاز کردار ادا کرسکے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے پیٹرولیئم کے منسٹر محسن پاک نژاد نے کہا کہ ایران اپنی مخصوص جیوپولیٹیکل پوزیشن کی وجہ سے علاقے میں توانائی کی ٹرانزٹ اور تبادلے کے ایک ہب اور مرکز کا کردار ادا کرسکتا ہے۔

انھوں نے حالیہ برسوں میں تیل برآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم جی ای سی ایف کے سیکریٹریٹ کی کوششوں کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ گیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ جی آر آئی  کی تاسیس اس کے اہم اور بہت اچھے اقدامات میں سے ہے جو رکن ملکوں کے درمیان ٹیکنالوجی اور افرادی قوت کی ٹریننگ کے حوالے سے باہمی تعاون کے فروغ میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے۔   

 ایران کے پیٹرولیئم کے وزیر نے کہا کہ امید ہے کہ  جی ای سی ایف کا چھبیسواں وزارتی اجلاس گيس برآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم کی تاریخ میں ایک اہم موڑ ثابت ہوگا۔

 انھوں  نے کہا کہ رکن ملکوں کے درمیان ہم آہنگی اور تعاون بڑھانے میں جی ای سی ایف کے سیکریٹری جنرل قابل ملاحظہ کردار ادا کرسکتے ہیں۔

 انھوں نے تنظیم کے چھبیسویں وزارتی اجلاس کی تیاریوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایران کی نئی حکومت کے آغاز میں اجلاس کو بہت اچھا شگون سمجھتے ہیں اور ہم نے اجلاس میں شرکت کے لئے دعوت نامے تیار کرلئے ہیں جو عنقریب ارسال کردیئے جائيں گے۔

قابل ذکر ہے کہ گیس برآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم جی ای سی ایف کا چھبیسواں وزارتی اجلاس 27 سے 29 ستمبر 2024 تک تہران میں منعقد ہوگا۔

Read 74 times