حزب اللہ نے تل ابیب میں واقع صیہونی فوج کے جاسوسی کے مرکز کو نشانہ بنایا

Rate this item
(0 votes)
حزب اللہ نے تل ابیب میں واقع صیہونی فوج کے جاسوسی کے مرکز کو نشانہ بنایا

اس حملے میں یونٹ 8200 کو نشانہ بنایا گیا جو کہ صیہونی فوج کی خفیہ آپریشنز کی ذمہ دار ہے۔

غاصب فوج کا یہ جاسوسی مرکز لبنان کی سرحدوں سے 110 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

حزب اللہ کے اعلان کے مطابق یہ حملہ خاص نوعیت کے میزائل سے کیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ گلیلوت فوجی مرکز غاصب صیہونی فوج کا انتہائی اہم اور حساس مرکز سمجھا جاتا ہے جہاں فوجی انٹیلی جنس کے مرکز "آمان" اور فوج کا انٹیلی جنٹ سگنل اور سائبر مرکز یونٹ 8200 واقع ہے۔ اس کے علاوہ یونٹ9900 بھی اسی مرکز میں واقع ہے جو کہ ویژول انٹیلی جنس کا مرکز ہے۔

قابل ذکر ہے کہ حزب اللہ نے منگل کی صبح سے لیکر اب تک 17 کارروائیاں کرکے صیہونی فوج کے مراکز اور صیہونی کالونیوں کو نشانہ بنایا ہے۔

یہ حملے مسلسل جاری ہیں۔

Read 1 times