ہندوستان کے وزير اعظم من موہن سنگھ نے اعتراف کيا ہے کہ عالمي مالياتي بحران سے ہندوستان کي معيشت بھي متاثر ہوئي ہےـ
من موہن سنگھ نے نامہ نگاروں سے گفتگو ميں کہا کہ ہندوستان کي معيشت کٹھن دور سے گزر رہي ہےـ انہوں نے کہا کہ ملک کو نازک حالات در پيش ہيں اور عالمي معيشت پر کٹھن وقت ہے جس کا اثر ہندوستان کي معيشت پر بھي پڑا ہےـ انہوں نے ہندوستان کي شرح ترقي ميں آنے والي کمي کو بيروني عوامل کا نتيجہ قرار دياـ
من موہن سنگھ نے اس سے پہلے کانگريس کي مجلس عاملہ کے اجلاس ميں بھي کہا کہ مالي سال دو ہزار گيارہ دو بزار بارہ ميں ہندستان کي ترقي کي شرح سات فيصدي رہي جو دنيا بھر ميں سب سے زيادہ ہےـ اس سے قبل ہندوستان کے وزير خزانہ پرنب مکھرجي نے بھي کہا ہے کہ يوروزون کے مالياتي بحران، امپورٹ ميں اضافہ اور تيل کي قيمتوں ميں عدم استحکام سے ہندوستان کي معيشت پر منفي اثرات پڑے ہيں