شدت پسندوں نےشیعہ کتب کےایک بہت بڑے حصےکو تباہ کردیا تھا

Rate this item
(0 votes)
شدت پسندوں نےشیعہ کتب کےایک بہت بڑے حصےکو تباہ کردیا تھا

آیت اللہ ناصرمکارم شیرازی نے ۱۰ مئی کو قم میں امام کاظم(ع) مدرسہ میں اسلامی علوم کی پیدائش اوراس کےفروغ میں تشیع کا کردارکےموضوع پربین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سےخطاب کرتے ہوئےکہا ہےکہ اس کانفرنس کے انعقاد کا مقصد اسلامی علوم کی پیدائش اوراس کےفروغ میں شیعہ علما اوراہل بیت علیہم السلام کےکردارکی وضاحت کرنا ہے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ آج ہم ایک اہم تاریخی مسئلےکے بارے میں گفتگو کرنے کےلیے یہاں پرجمع ہیں اوروہ  اسلامی علوم کے فروغ میں ائمہ معصومین علیہم السلام اورشیعہ علما کی خدمات ہیں۔ یہ بات واضح ہے کہ دیگرمذاہب کےعلما اوربزرگان نے بھی اس میدان میں بہت زیادہ خدمات انجام دی ہیں اوراہم ان کی خدمات اورکوششوں کا انکارنہیں کرنا چاہتے بلکہ ہمارا مبنا تمام اسلامی مذاہب کا احترام اورسیاسی اورفرقہ ورانہ موقف سے دوری اختیارکرنا ہے۔

آیت اللہ مکارم شیرازی نےکہا ہےکہ قرآن کریم کے فرمان کےمطابق حضرت آدم کی فضلیت اورانسان کوالہی فرشتوں کے سجدے کی اصلی دلیل ہی علمی امتیاز تھا۔ طبرسی نے اپنی کتاب مجمع البیان میں لکھا ہےکہ صحابہ اورتابعین کی تصدیق کےمطابق علم الاسما سے مراد آدم کا بشری زندگی کے معنوی اورمادی علوم پرتسلط تھا۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ حضرت امام مہدی علیہ السلام کا فخروامتیاز بھی ان کا الہی علوم ودانش کا مالک ہونا ہے۔ امام صادق علیہ السلام کی ایک روایت ہےکہ علوم کے ۲۷ حصے ہیں اورحضرت صاحب العصرعجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے ظہورسے پہلے فقط اس کے دوحصےانسان کےاختیارمیں دیےگئے ہیں اورجب امام مہدی علیہ السلام قیام کریں گے تو ۲۵دیگرحصے بھی آشکارہوجائیں گے۔

پوری تاریخ میں طاغوتی اورظالم حکومتوں اورشدت پسند گروہوں نے شیعہ علما کی تالیفات اورکتابوں کے تعارف میں رکاوٹیں کھڑی کی ہیں۔ اس وقت ہمارے پاس بہت سی ایسی کتب موجود ہیں کہ جو بعض علما کے توسط سے زمین میں دفنانےکی وجہ سے ہم تک پہنچی ہیں۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ شیعہ لائبریریاں مختلف علوم میں اہل سنت کی بہت سی کتابوں اورتالیفات سے بھری پڑی ہیں ۔ ہم اہل سنت کی کتب اورعلمی مصادرسےاستفادہ کرنے سے نہیں ہچکچاتےجبکہ دنیا کےمختلف ممالک میں موجود متعصب اورشدت پسند اہل سنت کی لائبریریوں میں شیعہ کتابیں نہیں ملتی ہیں یااگرہوں بھی تو وہ عام لوگوں کی دسترس سے خارج ہیں۔ البتہ اہل سنت کےمعتدل اورمیانہ رو برادران ان مسائل سےمبرا ہیں اورپوری تاریخ میں ہمارےعلما کا اہل سنت کےعلما سےارتباط رہا ہے۔

 

Read 2298 times