گناہ اورفساد کی بیماری دوسروں میں بھی سرایت کرجاتی ہے

Rate this item
(0 votes)
گناہ اورفساد کی بیماری دوسروں میں بھی سرایت کرجاتی ہے

رپورٹ کےمطابق ایران کےشہرخوانسان میں حجۃ الاسلام والمسلمین خواجہ کریمی نےمدرسہ علمیہ کریمہ اہل بیت علیہا السلام میں درس اخلاق دیتے ہوئےکہا ہے کہ طالب علمی کے دو عمدہ فرائض ہیں ایک علم حاصل کرنا اوردوسری تربیت ہے کہ دوسرا کام انتہائی سخت ہے، کیونکہ تربیت میں سب سے پہلےغلط اورناپسند عادات کو ترک کرنا ہوتا ہے اورپھراس کے بعد اچھے آداب کو رکھا جاتا ہےکہ جسے اصلاح کہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ امام حسین علیہ السلام کے قیام کا مقصد بھی اصلاح تھا : ( انما خرجت لطلب الاصلاح فی امت جدی ) ایک شخص اپنی تربیت میں سب سے زیادہ مہارت رکھتا ہے۔

حجۃ الاسلام خواجہ کریمی نےکہا ہے کہ کینسرجیسی جسمانی بیماری دوسرے افراد میں سرایت نہیں کرتی ہے جبکہ گناہ اورفساد جیسی بیماری دوسروں میں بھی سرایت کرجاتی ہے اورانسانوں میں گناہ  کے انتقال کے بہت سےذرائع ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ شیطان ہمیشہ اصلاح میں رکاوٹ ایجاد کرتا ہے یعنی برائیوں کو زیبا بنا کر پیش کرتا ہے تاکہ شخص یہ خیال کرے یہ کام اچھا ہے اورپھراس کی اصلاح کے درپے نہ ہو۔

انہوں نے دوست کے انتخاب کو اصلاح کا ایک راستہ بتاتے ہوئے کہا ہےکہ اللہ تعالیٰ سورہ اسراء میں فرماتا ہے: "الأخلاء بعضهم لبعضٍ عدو الا المتقین" یعنی دوست کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ وہ اہل تقوا ہو کیونکہ متقی شخص، انسانوں کو اصلاح کی جانب لے کرجاتا ہے، وہ امربالمعروف ونہی عن المنکرکرتا ہے اورہماری اچھائیوں میں اضافہ کرتا ہے۔

 

Read 2322 times