حجۃ الاسلام والمسلمین پناہیان: ہم کس طرح اللہ کےبہترین بندے بن سکتے ہیں؟

Rate this item
(0 votes)
حجۃ الاسلام والمسلمین پناہیان: ہم کس طرح اللہ کےبہترین بندے بن سکتے ہیں؟

رپورٹ کےمطابق حوزہ اوریونیورسٹی کےاستاد حجۃ الاسلام والمسلمین علی رضا پناہیان نے امام صادق(ع) مسجد میں اپنےخطاب میں اللہ کی مہربانی اورمحبت کے بارے میں کہا ہے کہ انسان اپنی زندگی کے ہرمرحلے میں ایک ایسے بلوغ پرپہنچتا ہے کہ بعض حقائق کا ادراک کرتا ہے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ تم میں سے بہترین جوان وہ ہے کہ جو فکری اورعقلانی بلوغ پرپہنچ چکے ہوں، دین سے ہماری توقع یہ ہےکہ انسان کو کمال اوربلوغ تک پہنچائے۔

حجۃ الاسلام پناہیان نے کہا ہےکہ انسان کو اپنے آپ کو اللہ کی مہربانی کا محتاج سمجھنے کے لیے ایک پختگی اوربلوغ پرپہنچنا چاہیے۔امام خمینی نماز تہجد میں بہت زیادہ گریہ کیا کرتے تھے جبکہ ان کے نزدیک دنیا کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ انسان کو اللہ کی مہربانی اورمحبت کی آرزو کرنی چاہیے اوراس آرزو کے لیے بلوغ اورسیروسلوک کی ضرورت ہے۔

حوزہ اوریونیورسٹی کےاستاد نے کہا ہےکہ ائمہ معصومین علیہم السلام کی روایا ت میں ہےکہ ہم تمہیں جہنم سےنجات دیں گے اورتم جنت کے درجات کی فکرکرو اوران تک پہنچنے کی کوشش کرو۔ انسان، خیراوربھلائی کا حریص ہے اوردینی تربیت کا مقصد بھی یہی ہےکہ انسان اللہ کے کمال مہربانی تک پہنچ جائے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ اسرائیل سمیت اسلام اورمسلمانوں کے دشمن چاہتے ہیں کہ ایران ایک معمولی ملک ہو اوراس کےجوان اعلیٰ مقاصد کی فکرنہ کریں۔ روایت میں ہےکہ اللہ تعالی ٰنے اپنی رحمت کی وجہ سے تم پرواجبات ، واجب کیے ہیں تاکہ خبیث انسان،پاکیزہ انسان سےجدا ہوجائے۔

 

Read 2610 times