دہشت گردی مغرب کا پیدا کردہ اور سیاسی رجحان ہے نہ کہ مذہبی، شیخ الازہر

Rate this item
(0 votes)
دہشت گردی مغرب کا پیدا کردہ اور سیاسی رجحان ہے نہ کہ مذہبی، شیخ الازہر

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مصر کے شیخ الازہر جناب احمد الطیب نے ایک اجلاس میں برٹش اسکول آف ڈیفنس اسٹڈیز اور برطانوی وزارت دفاع سے منسلکہ بورڈ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی ایک سیاسی رجحان ہے نہ کہ مذہبی۔

انہوں نے کہا: دہشت گردی کو بعض مغربی سیاسی دھڑوں نے تخلیق کیا اور اسے دنیا میں پھیلایا ہے اور پھر اسے یہودیت، عیسائیت اور اسلام سے منسلک کر دیا تاکہ اس طرح ان کی انتہائی پیچیدہ سرگرمیوں اور مذموم منصوبوں کو پورا کیا جا سکے۔

شیخ الازہر جناب احمد الطیب نے مزید کہا: الازہر یونیورسٹی نے اپنے نصاب میں انتہا پسندی اور تکفیر سے مقابلہ کرنے جیسے مسائل کو شامل کرتے ہوئے "دارالسلام اور دارالحرب" کے تصور، مسلمانوں کےایک دوسروں کے ساتھ تعلقات اور تعصب اور نفرت اور انتہا پسند گروہوں کی طرف سے پیش کیے جانے والے مسائل کو بیان اور پیش نظر اظہارات و خیالات کے ساتھ موجودہ دور کے حقائق کا جواب دیا ہے۔

انہوں نے کہا: الازہر نے اپنے طالب علموں کو کم عمری میں ہی ایک علمی طریقہ کے ساتھ ذہنی اور فکری طور پر تربیت کرنے کے لیے اقدام کیا ہے جس کے ذریعے انہیں ان گروہوں کے نظریات سے آشنا کرایا جاتا ہے اور پھر ان کے باطل نظریات کو رد کرنے کے قابل بنایا جاتا ہے۔

انہوں نے اشارہ کیا: الازہر نے انتہا پسندانہ فکر کے خلاف جنگ میں مذہبی رہنماؤں کے درمیان یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا ہے اور ایک مصری ادارے کے قیام کے ذریعہ معاشرے کے وہ مسائل جو مسلم و عیسائی تعلقات کو نقصان پہنچاتے ہیں، کے حل کے لئے ایک پروگرام اور طرز فکر تیار کو کیا ہے۔

Read 671 times