مسجد ولایت - ملیشیا

Rate this item
(0 votes)

مسجد ولایت - ملیشیا

ملیشیا کی بین الاقوامی نمائش گاہ کے علاقہ میں “ فیڈرل مسجد” واقع ہے جو مسجد ولایت کے نام سے مشہور ہے۔ اس مسجد کے ۲۲ گنبد ہیں اور یہ مشرق وسطی کی معماری کا نمونہ ہے۔

یہ مسجد ۴ﺍ١۳ ہیکٹر رقبہ زمین میں، ۳۷ ہزار مربع میٹر پر تعمیر کی گئی ہے اور ملیشیا کی آزادی کے بعد یہ چوالیسویں﴿۴۴﴾ مسجد ہے جسے ملیشیا کی حکمومت نے تعمیر کیا ہے ۔ یہ مسجد، ملیشیا کے دارالخلافہ کولالمپور کے سیاحت کی دلکش عمارتوں میں شمار ھوتی ہے۔

مسجد ولایت - ملیشیا

اس مسجد کی سنگ بنیاد ١۵ مارچ ١۹۹٦ء میں ڈالی گئی اور ۳۰ اگست ۲۰۰۰ء میں اس کا افتتاح کیا گیا۔

اس مسجد کے نقشہ اور پلان میں مشرق وسطی کی ثقافت، خاص کر ترکیہ کی مساجد سے الہام لینا مشہود ہے۔ یہ خصوصیت ۲۲ گنبدوں پر مشتمل ہے، اور یہ بائیس گنبد، اصلی گنبد سے منشعب ھوئے ہیں اس کے علاوہ اس میں چند نیم گنبد اور محراب نما سقف موجود ہیں۔

مسجد ولایت - ملیشیا

ان گنبدوں کو تعمیر کرنے میں ہلکے مواد اور مصنوعی ریشوں اور فائبر سے استفادہ کیا گیا ہے تاکہ سمیٹ کے گنبدوں کے برعکس، زیادہ مستحکم اور پائدار ھوں اور ان میں شگاف پیدا ھونا کم تر ممکن ھو۔ یہ گنبد الگ الگ تعمیر کئے گئے ہیں اور مسجد ہر ایک دوسرے کے ساتھ ساتھ نصب کئے گئے ہیں ۔

مسجد ولایت - ملیشیا

اس مسجد کی بلندی ۲۷ میٹر ہے اور سنگ تراشوں نے اسے بڑی ہنرمندی کے ساتھ حیرت انگیز اور دلکش انداز میں تعمیر کیا ہے ۔ اس کے علاوہ قرآن مجید کی آیات کو محراب کے اطراف میں ایرانی ہنر مندوں نے قیمتی پتھروں سے بڑی خوبصورتی کے ساتھ لکھا ہے، جس سے اس مسجد کے اندرونی حصہ اور شبستان کو چار چاند لگ گئے ہیں۔

مسجد ولایت - ملیشیا

اس کے علاوہ اس مسجد میں ایک مدرسہ اسلامی بھی تاسیس کیا گیا ہے، جس میں پرائمری کلاس سے پہلے بچوں کی تعلیم و تربیت کا اہتمام کیا جاتا ہے اس سے اس اسلامی مرکز کو اہمیت حاصل ھوئی ہے اس مدرسہ میں قرآن مجید، دینی فرائض اور اخلاقی اور اعتقادی دروس پڑھائے جاتے ہیں۔

اس کے علاوہ اس مسجد میں ایک بڑی اسلامی لائبریری، کانفرنس ہال، ازدواج کے مراسم کے لئے خاص ہال، اور ایک ریسٹورانٹ کے علاوہ دوسرے امکانات بھی موجود ہیں۔

Read 4644 times