مسجد شجرہ مدینہ منورہ

Rate this item
(1 Vote)
مسجد شجرہ   مدینہ منورہ

مسجد شجرہ ، مدینہ کے باہر کی اہم مساجد میں سے ایک اہم مسجد ہے اور احرام باندھنے کے لیے میقاتوں میں سے بھی ایک اہم میقات اور مسجد ہے۔

جولوگ  بھی حج بیت اللہ کے لیے مکہ مکرمہ جانے کا قصد کرتے ہیں چاہے وہ مسافر ہوں یا مکین وہ احرام باندھے بغیر اس شھر میں داخل نہیں ہوسکتے ہیں.

 

، مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ جانے کے راستے میں ، مدینہ سے باہر ، مسجد النبی (ص)  سے ۸ کیلومیٹر  جنوب میں ، مسجد قبا سے تین کلومیٹر کے بعد ذو الحلیفہ علاقے میں مسجد شجرہ یا میقات ذو الحلیفہ واقع ہے۔

 

یہ مسجد ان لوگوں کا میقات ہے  جو مدینہ منورہ سے حج یا عمرہ کے لیے جاتے ہیں۔

 

مسجد شجرہ اس جگہ واقع ہے جہاں آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم  نے مکہ جاتے وقت سمرہ درخت کے نیچے نماز پڑھی اور اسی وجہ سے اس مسجد کا نام مسجد شجرہ رکھا گیاہے ۔

 

یوں کہا جاسکتا ہے کہ خداوند متعال نے حضرت رسول اکرم (ص) کے ذریعے ، وحی کی سرزمین میں کچھ ایسے میقات معین کئے ہیں جو مقدس ہیں اور مسجد شجرہ بھی ان ہی مقدس جگہوں میں سے ایک ہے۔ جو مسلماںوں کے نزدیک کافی اھمیت کی حامل ہیں۔

 

 اس کے علاوہ آںحضرت نے اپنی ہجرت کے چھٹے سال کے سفر کے دوران جس میں صلح حدیبیہ منعقد ہوئی اسی جگہ سے احرام باندھا، اور ساتویں سال میں عمرۃ القضا کے انجام دینے کے لئے اور دسویں سال حجۃ الوداع انجام دینے کے لئے وہی سے احرام باںدھا یہ قدرتی بات ہے کہ اس جگہ کی اھمیت دینی اعتبار سے اہم ہے اورہمیشہ  لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

 

گزشتہ صدیوں میں اس جگہ کو "بئر علی" یا "آبار علی" کے نام سے جانتے تھے حضرت امام صادق (ع) کی ایک روایت کے مطابق اس جگہ کو مختلف حصوں میں حضرت امام علی (ع) کو دیا گیا تھا اسی لئے پانی کے کنویں بھی حضرت علی ہی کے تھے جنہیں آبار علی کے نام سے یاد کیا جاتا تھا۔

 

مسجد شجرہ آٹھویں ہجری میں خستہ ہوئی لیکن پھر بھی لوگ اس کو استعمال کرتے تھے شاید پہلی تعمیر میں نماز پڑھنے کی جگہ اور ایک آنگن تھا۔ لیکن آٹھویں اور نویں صدی میں اس کے گرد ایک دیوار تھی ، یہ مسجد عثمانی دور میں ۱۰۵۸ ھ میں ہندوستاں کے ایک مسلمان کے ذریعے دوبارہ بنائی گئی اور اس کے لیے مینار بھی تعمیر کیا گیا۔ 

 

مسجد کی آخری تعمیر ملک فھد بن عبد العزیز کے زمانے میں واقع ہوئی اور ایک بہت بڑے رقبہ پر مسجد اور اس سے ملحق ضروریات جیسے پارکینگ  اور باتھ روم بنائے گئے ، آج کل اس کا پورا رقبہ ۹۰ ھزار مربع میٹر ہے ، مسجد کا رقبہ ۲۶۰۰۰ مربع  میٹر ہے مسجد شجرہ مدینہ کی  دوبارہ تعمیر ہوئی مساجد کے درمیان ایک خوبصورت فن تعمیر رکھتی ہے۔ 

 

 

 

 

Read 4463 times