شہداء قومی ہیرو ہیں؛ شہداء کے لواحقین جہاد بالنفس کے واضح نمونہ ہیں، رہبرِ انقلاب اسلامی

Rate this item
(0 votes)
شہداء قومی ہیرو ہیں؛ شہداء کے لواحقین جہاد بالنفس کے واضح نمونہ ہیں، رہبرِ انقلاب اسلامی

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آج علی الصبح ایرانی شہداء کے والدین، ورثاء اور بیواؤں نے رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔

اس موقع پر آپ نے شہداء کو قومی اور تاریخی ہیرو قرار دیتے ہوئے ہنرمندوں پر شہداء کے لواحقین کے قرآنی، جہادی، انسانی اور اجتماعی مقام کو مختلف زاویوں سے بیان کرنے پر زور دیا۔

حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے شہداء کے والدین اور بیواؤں کی قرآنی خدمات کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے انہیں دیگر مؤمنین سے افضل اور صابر قرار دیا اور فرمایا کہ شہداء کے لواحقین پر خداوند عالم درود بھیجتا ہے۔

رہبرِ انقلابِ اسلامی نے شہیدوں کو خدا کی راہ میں قربان کرنے والے والدین اور بیواؤں کے اس عمل کو خدا کی راہ میں نیکی اور انقاق قرار دیا اور مزید فرمایا کہ شہداء کے لواحقین جہاد بالنفس کے واضح نمونہ ہیں، کیونکہ انہوں نے اپنے نفس، محبت اور عشق کے خلاف جدوجہد کرتے ہوئے اپنے عزیزوں کو میدان جہاد میں بھیجا۔

رہبرِ انقلابِ اسلامی نے دفاع مقدس کے دوران مجاہدین کی ہر ممکن مدد کرنے والوں کو شہداء کے شریک قرار دیا اور فرمایا کہ دفاع مقدس کے دوران تمام مشکلوں کو برداشت کر کے اپنے عزیزوں کو جہادِ فی سبیل اللہ کیلئے روانہ کرنے والے دفاع مقدس کی فتح میں برابر کے شریک ہیں۔

رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے شہداء کے فقدان کے حوالے سے لواحقین کے دکھ درد کو عظیم قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ البتہ عزیزوں کی جدائی کا یہ دکھ درد بہت ہی سخت ہے لیکن عظمت اور عزت کا نیز ذریعہ ہے اور اس حوالے سے خداوند عالم ان صابر اور شاکر انسانوں کو عظیم درجہ عطاء فرمائے گا۔

آخر میں، رہبرِ انقلابِ اسلامی نے صحافیوں اور ہنرمندوں سے شہداء کی یاد کو مزید تازہ کرنے کیلئے کردار ادا کرنے کی تاکید کی اور فرمایا حالیہ برسوں شہداء سے متعلق کتابیں اور فلمیں بنائیں گئیں ہیں تاہم ان عظیم شہداء کی یاد کو مزید تازہ کرنے اور انہیں خراج تحسین پیش کرنے کیلئے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔

Read 277 times