سوره النجم

Rate this item
(0 votes)
سوره النجم

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے


﴿1﴾ وَالنَّجْمِ إِذَا هَوَى 

(1) قسم ہے ستارہ کی جب وہ ٹوٹا

﴿2﴾ مَا ضَلَّ صَاحِبُكُمْ وَمَا غَوَى

(2) تمہارا ساتھی نہ گمراہ ہوا ہے اور نہ بہکا

﴿3﴾ وَمَا يَنطِقُ عَنِ الْهَوَى 

(3) اور وہ اپنی خواہش سے کلام بھی نہیں کرتا ہے

﴿4﴾ إِنْ هُوَ إِلَّا وَحْيٌ يُوحَى

(4) اس کا کلام وہی وحی ہے جو مسلسل نازل ہوتی رہتی ہے

﴿5﴾ عَلَّمَهُ شَدِيدُ الْقُوَى

(5) اسے نہایت طاقت والے نے تعلیم دی ہے

﴿6﴾ ذُو مِرَّةٍ فَاسْتَوَى

(6) وہ صاحبِ حسن و جمال جو سیدھا کھڑا ہوا

﴿7﴾ وَهُوَ بِالْأُفُقِ الْأَعْلَى 

(7) جب کہ وہ بلند ترین افق پر تھا

﴿8﴾ ثُمَّ دَنَا فَتَدَلَّى

(8) پھر وہ قریب ہوا اور آگے بڑھا

﴿9﴾ فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ أَوْ أَدْنَى

(9) یہاں تک کہ دو کمان یا اس سے کم کا فاصلہ رہ گیا

﴿10﴾ فَأَوْحَى إِلَى عَبْدِهِ مَا أَوْحَى

(10) پھر خدا نے اپنے بندہ کی طرف جس راز کی بات چاہی وحی کردی

﴿11﴾ مَا كَذَبَ الْفُؤَادُ مَا رَأَى

(11) دل نے اس بات کو جھٹلایا نہیں جس کو آنکھوں نے دیکھا

﴿12﴾ أَفَتُمَارُونَهُ عَلَى مَا يَرَى

(12) کیا تم اس سے اس بات کے بارے میں جھگڑا کررہے ہو جو وہ دیکھ رہا ہے

﴿13﴾ وَلَقَدْ رَآهُ نَزْلَةً أُخْرَى

(13) اور اس نے تو اسے ایک بار اور بھی دیکھا ہے

﴿14﴾ عِندَ سِدْرَةِ الْمُنْتَهَى

(14) سدرِالمنتہیٰ کے نزدیک


﴿15﴾ عِندَهَا جَنَّةُ الْمَأْوَى

(15) جس کے پاس جنت الماویٰ بھی ہے


﴿16﴾ إِذْ يَغْشَى السِّدْرَةَ مَا يَغْشَى
(16) جب سدرہ پر چھا رہا تھا جو کچھ کہ چھا رہا تھا

﴿17﴾ مَا زَاغَ الْبَصَرُ وَمَا طَغَى

(17) اس وقت اس کی آنکھ نہ بہکی اور نہ حد سے آگے بڑھی


﴿18﴾ لَقَدْ رَأَى مِنْ آيَاتِ رَبِّهِ الْكُبْرَى

(18) اس نے اپنے پروردگار کی بڑی بڑی نشانیان دیکھی ہیں


﴿19﴾ أَفَرَأَيْتُمُ اللَّاتَ وَالْعُزَّى

(19) کیا تم لوگوں نے لات اور عذٰی کو دیکھا ہے


﴿20﴾ وَمَنَاةَ الثَّالِثَةَ الْأُخْرَى

(20) اور منات جو ان کا تیسرا ہے اسے بھی دیکھا ہے

﴿21﴾ أَلَكُمُ الذَّكَرُ وَلَهُ الْأُنثَى

(21) تو کیا تمہارے لئے لڑکے ہیں اور اس کے لئے لڑکیاں ہیں

 

﴿22﴾ تِلْكَ إِذًا قِسْمَةٌ ضِيزَى

(22) یہ انتہائی ناانصافی کی تقسیم ہے


﴿23﴾ إِنْ هِيَ إِلَّا أَسْمَاء سَمَّيْتُمُوهَا أَنتُمْ وَآبَاؤُكُم مَّا أَنزَلَ اللَّهُ بِهَا مِن سُلْطَانٍ إِن يَتَّبِعُونَ إِلَّا الظَّنَّ وَمَا تَهْوَى الْأَنفُسُ وَلَقَدْ جَاءهُم مِّن رَّبِّهِمُ الْهُدَى

(23) یہ سب وہ نام ہیں جو تم نے اور تمہارے باپ دادا نے طے کرلئے ہیں خدا نے ان کے بارے میں کوئی دلیل نازل نہیں کی ہے - درحقیقت یہ لوگ صرف اپنے گمانوں کا اتباع کررہے ہیں اور جو کچھ ان کا دل چاہتا ہے اور یقینا ان کے پروردگار کی طرف سے ان کے پاس ہدایت آچکی ہے


﴿24﴾ أَمْ لِلْإِنسَانِ مَا تَمَنَّى

(24) کیا انسان کو وہ سب مل سکتا ہے جس کی آرزو کرے


﴿25﴾ فَلِلَّهِ الْآخِرَةُ وَالْأُولَى

(25) بس اللہ ہی کے لئے دنیا اور آخرت سب کچھ ہے


﴿26﴾ وَكَم مِّن مَّلَكٍ فِي السَّمَاوَاتِ لَا تُغْنِي شَفَاعَتُهُمْ شَيْئًا إِلَّا مِن بَعْدِ أَن يَأْذَنَ اللَّهُ لِمَن يَشَاء وَيَرْضَى

(26) اور آسمانوں میں کتنے ہی فرشتے ہیں جن کی سفارش کسی کے کام نہیں آسکتی ہے جب تک خدا .... جس کے بارے میں چاہے اور اسے پسند کرے .... اجازت نہ دے دے


﴿27﴾ إِنَّ الَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ لَيُسَمُّونَ الْمَلَائِكَةَ تَسْمِيَةَ الْأُنثَى

(27) بیشک جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ہیں وہ ملائکہ کے نام لڑکیوں جیسے رکھتے ہیں


﴿28﴾ وَمَا لَهُم بِهِ مِنْ عِلْمٍ إِن يَتَّبِعُونَ إِلَّا الظَّنَّ وَإِنَّ الظَّنَّ لَا يُغْنِي مِنَ الْحَقِّ شَيْئًا

(28) حالانکہ ان کے پاس اس سلسلہ میں کوئی علم نہیں ہے یہ صرف وہم و گمان کے پیچھے چلے جارہے ہیں اور گمان حق کے بارے میں کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکتا ہے


﴿29﴾ فَأَعْرِضْ عَن مَّن تَوَلَّى عَن ذِكْرِنَا وَلَمْ يُرِدْ إِلَّا الْحَيَاةَ الدُّنْيَا

(29) لہذا جو شخص بھی ہمارے ذکر سے منہ پھیرے اور زندگانی دنیا کے علاوہ کچھ نہ چاہے آپ بھی اس سے کنارہ کش ہوجائیں


﴿30﴾ ذَلِكَ مَبْلَغُهُم مِّنَ الْعِلْمِ إِنَّ رَبَّكَ هُوَ أَعْلَمُ بِمَن ضَلَّ عَن سَبِيلِهِ وَهُوَ أَعْلَمُ بِمَنِ اهْتَدَى 

(30) یہی ان کے علم کی انتہا ہے اور بیشک آپ کا پروردگار خوب جانتا ہے کہ کون اس کے راستہ سے بہک گیا ہے اور کون ہدایت کے راستہ پر ہے

﴿31﴾ وَلِلَّهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ لِيَجْزِيَ الَّذِينَ أَسَاؤُوا بِمَا عَمِلُوا وَيَجْزِيَ الَّذِينَ أَحْسَنُوا بِالْحُسْنَى

(31) اوراللہ ہی کے لئے زمین و آسمان کے کل اختیارات ہیں تاکہ وہ بدعمل افراد کو ان کے اعمال کی سزادے سکے اور نیک عمل کرنے والوں کو ان کے اعمال کا اچھا بدلہ دے سکے


﴿32﴾ الَّذِينَ يَجْتَنِبُونَ كَبَائِرَ الْإِثْمِ وَالْفَوَاحِشَ إِلَّا اللَّمَمَ إِنَّ رَبَّكَ وَاسِعُ الْمَغْفِرَةِ هُوَ أَعْلَمُ بِكُمْ إِذْ أَنشَأَكُم مِّنَ الْأَرْضِ وَإِذْ أَنتُمْ أَجِنَّةٌ فِي بُطُونِ أُمَّهَاتِكُمْ فَلَا تُزَكُّوا أَنفُسَكُمْ هُوَ أَعْلَمُ بِمَنِ اتَّقَى

(32) جو لوگ گناہانِ کبیرہ اور فحش باتوں سے پرہیز کرتے ہیں (گناہان صغیرہ کے علاوہ) بیشک آپ کا پروردگار ان کے لئے بہت وسیع مغفرت والا ہے وہ اس وقت بھی تم سب کے حالات سے خوب واقف تھا جب اس نے تمہیں خاک سے پیدا کیا تھا اور اس وقت بھی جب تم ماں کے شکم میں جنین کی منزل میں تھے لہذا اپنے نفس کو زیادہ پاکیزہ قرار نہ دو وہ متقی افراد کو خوب پہچانتا ہے


﴿33﴾ أَفَرَأَيْتَ الَّذِي تَوَلَّى

(33) کیا آپ نے اسے بھی دیکھا ہے جس نے منہ پھیر لیا


﴿34﴾ وَأَعْطَى قَلِيلًا وَأَكْدَى

(34) اور تھوڑا سا راسِ خدا میں دے کر بند کردیا


﴿35﴾ أَعِندَهُ عِلْمُ الْغَيْبِ فَهُوَ يَرَى

(35) کیا اس کے پاس علم غیب ہے جس کے ذریعے وہ دیکھ رہا ہے


﴿36﴾ أَمْ لَمْ يُنَبَّأْ بِمَا فِي صُحُفِ مُوسَى

(36) یا اسے اس بات کی خبر ہی نہیں ہے جو موسٰی کے صحیفوں میں تھی


﴿37﴾ وَ إِبْرَاهِيمَ الَّذِي وَفَّى

(37) یا ابراہیم کے صحیفوں میں تھی جنہوں نے پورا پورا حق ادا کیا ہے


﴿38﴾ أَلَّا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَى

(38) کوئی شخص بھی دوسرے کا بوجھ اٹھانے والا نہیں ہے


﴿39﴾ وَأَن لَّيْسَ لِلْإِنسَانِ إِلَّا مَا سَعَى

(39) اور انسان کے لئے صرف اتنا ہی ہے جتنی اس نے کوشش کی ہے


﴿40﴾ وَأَنَّ سَعْيَهُ سَوْفَ يُرَى

(40) اور اس کی کوشش عنقریب اس کے سامنے پیش کردی جائے گی

﴿41﴾ ثُمَّ يُجْزَاهُ الْجَزَاء الْأَوْفَى

(41) اس کے بعد اسے پورا بدلہ دیا جائے گا


﴿42﴾ وَأَنَّ إِلَى رَبِّكَ الْمُنتَهَى

(42) اور بیشک سب کی آخری منزل پروردگار کی بارگاہ ہے


﴿43﴾ وَأَنَّهُ هُوَ أَضْحَكَ وَأَبْكَى

(43) اور یہ کہ اسی نے ہنسایا بھی ہے اور ----- فِلایا بھی ہے


﴿44﴾ وَأَنَّهُ هُوَ أَمَاتَ وَأَحْيَا

(44) اور وہی موت و حیات کا دینے والا ہے


﴿45﴾ وَأَنَّهُ خَلَقَ الزَّوْجَيْنِ الذَّكَرَ وَالْأُنثَى

(45) اور اسی نے نر اور مادہ کا جوڑا پیدا کیا ہے


﴿46﴾ مِن نُّطْفَةٍ إِذَا تُمْنَى

(46) اس نطفہ سے جو رحم میں ڈالا جاتا ہے


﴿47﴾ وَأَنَّ عَلَيْهِ النَّشْأَةَ الْأُخْرَى

(47) اور اسی کے ذمہ دوسری زندگی بھی ہے


﴿48﴾ وَأَنَّهُ هُوَ أَغْنَى وَأَقْنَى

(48) اور اسی نے مالدار بنایا ہے اور سرمایہ عطا کیا ہے

 

﴿49﴾ وَأَنَّهُ هُوَ رَبُّ الشِّعْرَى


(49) اور وہی ستارہ شعریٰ کا مالک ہے


﴿50﴾ وَأَنَّهُ أَهْلَكَ عَادًا الْأُولَى

(50) اور اسی نے پہلے قوم عاد کو ہلاک کیا ہے

﴿51﴾ وَثَمُودَ فَمَا أَبْقَى 

(51) اور قوم ثمود کو بھی پھر کسی کو باقی نہیں چھوڑا ہے
﴿52﴾ وَقَوْمَ نُوحٍ مِّن قَبْلُ إِنَّهُمْ كَانُوا هُمْ أَظْلَمَ وَأَطْغَى

(52) اور قوم نوح کو ان سے پہلے .کہ وہ لوگ بڑے ظالم اور سرکش تھے


﴿53﴾ وَالْمُؤْتَفِكَةَ أَهْوَى

(53) اور اسی نے قوم لوط کی اُلٹی بستیوں کو پٹک دیا ہے


﴿54﴾ فَغَشَّاهَا مَا غَشَّى

(54) پھر ان کو ڈھانک لیا جس چیز نے کہ ڈھانک لیا


﴿55﴾ فَبِأَيِّ آلَاء رَبِّكَ تَتَمَارَى

(55) اب تم اپنے پروردگار کی کس نعمت پر شک کررہے ہو


﴿56﴾ هَذَا نَذِيرٌ مِّنَ النُّذُرِ الْأُولَى

(56) بیشک یہ پیغمبر بھی اگلے ڈرانے والوں میں سے ایک ڈرانے والا ہے


﴿57﴾ أَزِفَتْ الْآزِفَةُ

(57) دیکھو قیامت قریب آگئی ہے


﴿58﴾ لَيْسَ لَهَا مِن دُونِ اللَّهِ كَاشِفَةٌ

(58) اللہ کے علاوہ کوئی اس کا ٹالنے والا نہیں ہے


﴿59﴾ أَفَمِنْ هَذَا الْحَدِيثِ تَعْجَبُونَ

(59) کیا تم اس بات سے تعجب کررہے ہو


﴿60﴾ وَتَضْحَكُونَ وَلَا تَبْكُونَ

(60) اور پھر ہنستے ہو اور روتے نہیں ہو


﴿61﴾ وَأَنتُمْ سَامِدُونَ

(61) اور تم بالکل غافل ہو


﴿62﴾ فَاسْجُدُوا لِلَّهِ وَاعْبُدُوا

(62) ( اب سے غنیمت ہے) کہ اللہ کے لئے سجدہ کرو اور اس کی عبادت کرو

 

Read 3833 times