سورہ فاتحہ

Rate this item
(3 votes)

سورہ فاتحہ

ترجمہ - علامہ جوادی

1 بسم الله الرحمن الرحيم

(1) عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے

2 الْحَمْدُ للّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ

(2) ساری تعریف اللہ کے لئے ہے جو عالمین کا پالنے والا ہے

3 الرَّحْمـنِ الرَّحِيمِ

 (3) وہ عظیم اوردائمی رحمتوں والا ہے

4 مَـلِكِ يَوْمِ الدِّينِ

(4) روزِقیامت کا مالک و مختار ہے

5 إِيَّاكَ نَعْبُدُ وإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ

(5) پروردگار! ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں  ا ور تجھی سے مدد چاہتے ہیں

6 اهدِنَــــا الصِّرَاطَ المُستَقِيمَ

(6) ہمیں سیدھے راستہ کی ہدایت فرماتا رہ

7 صِرَاطَ الَّذِينَ أَنعَمتَ عَلَيهِمْ غَيرِ المَغضُوبِ عَلَيهِمْ وَلاَ الضَّالِّينَ

 (7) جو اُن لوگوں کا راستہ ہے جن پر تو نے نعمتیں نازل کی ہیں ان کا راستہ نہیں جن پر غضب نازل ہوا ہے یا جو بہکے ہوئے ہیں

 

Read 6489 times
More in this category: سورہ بقرہ »