شیعہ نسل کشی میں امریکہ ملوث

Rate this item
(0 votes)

امریکہ میں ایک سینیئر تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ پاکستان میں شیعہ مسلمانوں پر ہونیوالے دہشتگردانہ حملوں میں امریکی حکومت ملوث ہے۔

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی تجزیہ کار "یورام عبداللہ ویلر" جو مسلمان ہوگئے ہیں اپنے ایک مضمون میں پاکستان میں جاری شیعہ نسل کشی میں امریکی کردار کی تفصیلات بیان کی ہیں۔

ویلر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں شیعہ نسل کشی، اس ملک اور علاقے میں بدنظمی پیدا کرنے اور فرقہ واریت کے پھیلاؤ کی خاطر امریکی حکومت کا سوچا سمجھا منصوبہ ہے۔

ویلر نے اپنے مضمون میں لکھا ہے کہ پاکستان میں اہل تشیع پر حملوں سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ وہاں مذہبیبنیاد پر شیعہ نسل کشی کے منصوبے پر عمل درآمد ہورہا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں جاری شیعہ نسل کشی میں وہی لوگ ملوث ہیں جو اس وقت شام اور عراق میں بد امنی پیدا کر رہے ہیں اور جنہیں مغرب خصوصا امریکہ کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔

Read 1618 times