فلسطینی گروہوں کے درمیان اختلافات ختم

Rate this item
(0 votes)

فلسطین کی تحریک حماس نے کہا ہےکہ اب فلسطینی گروہوں کے اختلافات ختم ہو چکے ہیں ۔ فلسطین الیوم ویب سائٹ کے مطابق حماس کے سینئر رکن عزت الرشق نے کہا کہ قاہرہ میں فتح اور حماس کے سمجھوتے کے بعد اب اختلافات ختم ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب اختلافات کا کوئي بہانہ نہیں رہ گيا ہے اور حماس اور فتح کے رہنماوں نے قاہرہ مذاکرات میں فوری طورپر قومی مصالحتی معاہدے پرعمل درآمد پر تاکید کی ہے۔ عزت الرشق نے کہا کہ قاہرہ مذاکرات میں یہ بھی اتفاق ہوا ہےکہ ایسی حکومت تشکیل دی جائے گي جس میں وزرا مستقل طور پر عمل کریں گے اور یہ حکومت پارلیمنٹ اور فلسطینی انتظامیہ کی صدارت کے انتخابات کرائے گي۔ انہوں نے کہا کہ حماس اور فتح اختلافات ختم کرنے کا پختہ عزم رکھتے ہیں اور اگر قومی مصالحت میں کوئي رکاوٹ آئے تو اس کو ختم کرنے کے لئے مصر مدد کرے گا۔

Read 1779 times