يورينيم کي افزودگي جاري رکھنے پر زور

Rate this item
(0 votes)

ايٹمي توانائي کي بين الاقوامي ايجنسي آئي اے اي اے ميں ايران کے مستقل مندوب   علي اصغر سلطانيہ نے آئي اے اي اور ايران کے حاليہ  مذاکرات کو مثبت قرار ديا ہے -

انہوں نے اسي کے ساتھ پر امن ايٹمي سرگرميوں کو ايران کا مسلمہ حق قرار ديتے ہوئے کہا ہے کہ تہران يورينيئم کي افزودگي ہر حال ميں جاري رکھے گا -   ايٹمي توانائي کي بين الاقوامي ايجنسي آئي اے اي اے ميں ايران کے مستقل نمائندے علي اصغر سلطانيہ نے کہا ہے کہ ايران حتي ايک لمحے کے لئے بھي يورينيئم کي افزودگي بند نہيں کرے گا - انہوں نے آئي اے اي اے اور ايران کے تہران کے مذاکرات کو کامياب قرار ديتے ہوئے کہا کہ  دونوں فريقوں نے اس بات پر اتفاق کيا ہے کہ اختلافات دور کرنے کے لئے مذاکرات  کا سلسلہ جاري رہنا چاہئے - انہوں نے کہا کہ مذاکرات ميں پيشرفت ہوئي ہے اور تہران ابہامات دور کرنے کے لئے پوري طرح تيار ہے -

علي اصغر سلطانيہ  نے مغرب کے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہ مذاکرات بے نتيجہ رہے ہيں کہا کہ بدھ اور جمعرات کو ہونے والے مذاکرات مثبت تھے - انہوں نے کہا کہ دونوں ہي فريقوں نے اس بات پر اتفاق کيا کہ مذاکرات کا اگلا دور آئندہ تيرہ فروري کو ہوگا -

انہوں نے کہا کہ اگر ايجنسي ايران کے مطالبات  کو ڈرافٹ ميں درج کرلے تو مذاکرات کو مکمل کيا جاسکتا ہے -

علي اصغر سلطانيہ نے کہا کہ ان مذاکرات کے دوران بعض مسائل حل ہوگئے ہيں اور کچھ ابھي بھي حل طلب ہيں –

آئي اے اي اے ميں ايران کے مندوب نے اين پي ٹي معاہدے کے دائرہ کار ميں رہتے ہوئے آئي اے اي اے کے ساتھ ايران کے تعاون کو جاري رکھنے کے عزم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ايران نے شبہات اور ابہامات کو دور کرنےکے لئے اپنے سياسي عزم کا ہميشہ  مظاہرہ کيا ہے اور چاہتا ہے کہ يہ مسئلہ حل ہوجائے –

انہوں نے کہا کہ ايران اپنے ايٹمي پروگرام کے پرامن ہونے اورنيک نيتي کو ثابت کرنے کے لئے اپني کوششيں جاري رکھے گا

Read 1588 times