پاکستان پر امریکی ڈرون حملے عالمی قوانین اور پاکستان کی سا لمیت کی خلاف ورزی، پاکستان کی وزیر خارجہ

Rate this item
(0 votes)

پاکستان نے امریکی ڈرون حملوں کی مزمت کرتے ہوئے اسے عالمی قوانین اور پاکستان کی سا لمیت کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

اسلام آباد سے رپورٹ کے مطابق حنا ربانی کھر نےآج اس ملک کے ایوان بالا سینیٹ کو یقین دہانی کرائی کہ امریکی حکام کی جانب سے ڈرون حملے جاری رکھنے کا معاملہ امریکا کے ساتھ اعلیٰ سطح پر اٹھایا جائے گا۔ سینیٹ میں پالیسی بیان دیتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ڈرون حملے عالمی قوانین اور پاکستان کی سا لمیت کی خلاف ورزی ہیں،اور یہ معاملہ پہلے بھی امریکا کے ساتھ اعلیٰ سطح پر اٹھایا جاتا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سی آئی اے کی جانب سے ڈرون حملے جاری رکھنے کے بیان پر امریکا کی جانب سے کوئی وضاحت نہیں آئی حکومت اس معاملے پر امریکی حکام اور پاکستان میں امریکی سفیر کے ساتھ بھی بات کرے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان کی حکومت،پارلیمنٹ،سیاسی اور مذھبی جماعتوں کے رہنموں اور اس ملک کے عوام کے احتجاج کے باوجود پاکستان کے قبائلی علاقوں پر امریکہ کے ڈرون حملے بدستور جاری ھیں ۔

Read 1484 times