نبی ایک قرآن تو کیوں فرقہ پرستی ، پاکستان کے وزیراعظم

Rate this item
(0 votes)

پاکستان کے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہاہے کہ اسلام میں قاضی خود مختار اورغیر جانبدار ہوتا ہے اسلام آباد سے ھمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق قومی سیرت النبیصلی اللہ علیہ والہ وسلم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے پوری امت مسلمہ کوعیدمیلاد النبیصلی اللہ علیہ والہ وسلم کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کوسب سے زیادہ نقصان دہشت گردی نے پہنچایا، ہم اسلام کا چہرہ بگاڑ رہے ہیں، اس کو دنیا میں بدنام کررہے ہیں،ہم اپنے افعال سے پیغمبراسلام صلی اللہ علیہ والہ و سلم کے پیغام کی نفی کررہے ہیں،آج دہشت گردی کے باعث آج ایک مسلمان دوسرے مسلمان سے پناہ مانگتا ہے،یہ کون لوگ ہیں جو مسجدوں میں اور اسکولوں میں دہشت گردی کررہے ہیں،۔وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ہمارے افعال اسلام کی اجتماعیت کو نقصان پہنچارہے ہیں، ہمارا نبی ایک ہے ، قرآن ایک ہے تو ہم کیوں فرقوں میں بٹے ہوئے ہیں،دہشت گردی کے خاتمے کیلیے ہمیں ایک سوچ پراکٹھا ہونا پڑے گا،پاکستان ہرقسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، جوبیگناہ لوگوں کاقتل کرتاہے وہ دہشتگرد ہے،ڈرون حملے کسی مسئلے کا حل نہیں، بلکہ شدید نقصان دہ ہیں، ہم اس نبی کے پیروکارہیں جس نے دنیاکوامن کا پیغام دیا اگرہم حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے غلام ہیں توہم آپس میں تقسیم نہیں ہوں گے اسلام، کسی سوچ یانظریئے کو بالجبرمسلط کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔

Read 1469 times