مسلمان بھارت میں اتنے غیر محفوظ نہیں جتنے پاکستان میں ہیں، غلام بلور

Rate this item
(0 votes)

مسلمان بھارت میں اتنے غیر محفوظ نہیں جتنے پاکستان میں ہیں، غلام بلورپاکستان کے وفاقی وزیر ریلوے حاجی غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ طالبان کی طرف سے 24 جماعتوں کے اعلامیے کو مسترد کرنا افسوسناک ہے‘ طالبان کو ہتھیار پھینک کر مذاکرات کیلیے آنا ہو گا‘پاکستان کی بڑی بڑی جماعتیں ارشل لا کی پیداوار ہیں ‘پنجاب کے لوگوں سے کہتا ہوں کہ وہ ہمیں بھی سینے سے لگا ئیں کیوں کہ ہم بھی آپ کے بھائی ہیں

جسارت آن لائن کے مطابق انھوں نے کہا کہ گر روس نہ ٹوٹتا تو آج امریکا پاکستان تک بھی نہ پہنچتا نہ ڈرون حملے ہوتے ‘آج بھارت کا مسلمان اتنا غیر محفوظ نہیں جتنا پاکستان میں ہے۔ ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں ’’ قومی نیشنل کونسل ‘‘‘کے زیر اہتمام الحمرا میں اپنے بھائی خیبر پختوانخوا کے سینئر صوبائی وزیر بشیر احمدبلور شہید کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پڑوسی ملک میں مسلمانوں کو بسوں سے اتار کر قتل نہیں کیا جاتا ‘ جتنے معصوم مسلمان یہاں دہشتگردی کا شکار ہوئے، وہاں ایسا نہیں ہوا ‘وہاں پر درگاہوں پر حملے نہیں کیے جاتے ۔

Read 1539 times