حيدرآباد دکن بم دھماکوں کے سلسلے ميں گرفتاري

Rate this item
(0 votes)

حيدرآباد دکن بم دھماکوں کے سلسلے ميں گرفتاريحيدرآباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق پوليس نے بتايا ہے کہ سي سي ٹي وي کيمرے کي تصويروں کے جائزے کے بعد سنيچر کو ان دھماکوں ميں ملوث ہونے کے الزام ميں ايک شخص کو گرفتار کيا گيا ہے - گرفتار ہونے والے فرد کے بارے ميں تفصيلات جاري نہيں کي گئي ہيں –

ياد رہے کہ دو دن قبل حيدرآباد دکن ميں سائيکلوں ميں نصب دو بم دھماکوں کے نتيجے ميں کم سے کم بيس افراد ہلاک اور اسي سے زائد زخمي ہوگئے تھے - يہ دونوں دھماکے جمعرات کي شام حيدرآباد ميں ايک سنيماگھر اور ايک بس اڈے کے قريب ہوئے تھے -

ان دھماکوں کے بعد آندھرا پرديش، مہاراشٹرا، کرناٹکا اور دہلي سميت ہندوستان کے تمام اہم شہروں ميں سيکورٹي اداروں کو الرٹ کرديا گيا ہے-

Read 1650 times