ہندوستان کا کروز میزائل تجربہ ،ناکام

Rate this item
(0 votes)

ہندوستان کا کروز میزائل تجربہ ،ناکامہندوستان نے پہلی بار میڈیم رینج کے کروز میزائل “نربھے” کا تجربہ کیا جو ناکام ثابت ہوا ۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ کروز میزائل داغے جانے کے بعد منحرف ہوکر ہدف کو نشانہ نہ بنا سکا۔

ہندوستانی ذرائع کے مطابق میڈیم رینج کے نئے نئے تیار کردہ آواز کی رفتار سے کم رفتار کے کروز میزائل “نربھے” کو چاندی پور آن سی پر مربوط ٹسٹ رینج کے کمپلکس نمبر 3 سے آزمائشی طور پر داغا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ہندوستان نے پہلی بار ایک کروز میزائل تیار کیا ہے جوکہ آواز کی رفتار سے کچھ دھیمی رفتار سے اڑے گا۔ یہ نربھے سب سونک کروز میزائل امریکہ میں تیارشدہ ایک دور مار سب سونک کروز میزائل توماہاک کے برابر ہے۔

Read 1454 times