بے نظیر قتل کیس، ایف آئی اے پراسیکیوٹر قتل

Rate this item
(0 votes)

بے نظیر قتل کیس، ایف آئی اے پراسیکیوٹر قتلوفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جمعہ کی علی الصبح نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ایف آئی اے پراسیکیوٹر چوہدری ذوالفقار کو قتل کردیا۔ چودھری ذوالفقار بے نظیر قتل کیس کی پیروی کر رہے تھے اور آج اسی سلسلے میں اپنے دلائل پیش کرنے عدالت جا رہے تھے۔

پولیس کے مطابق گھات لگائے ملزمان نے علی آلصبح چوہدری ذوالفقار کو نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ چوہدری ذوالفقار کو سینے پر گولیاں لگیں۔

چوہدری ذوالفقار آج صبح گھر سے عدالت جانے کیلئے نکلے تھے کہ گولیوں کا نشانہ بن گئے۔ پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے پمز منتقل کردی۔ علاقے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے

واضح رہے کہ بے نظیر قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان پر بے نظیر قتل کا مقدمہ چلا یا جا رہا ہے۔

Read 1455 times