امریکی سینیٹ میں شامی دہشت گردوں کو مسلح کرنے کا بل پیش

Rate this item
(0 votes)

امریکی سینیٹ میں شامی دہشت گردوں کو مسلح کرنے کا بل پیشامریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے سربراہ رابرٹ مینڈیز نے شام میں دہشت گردوں کو مسلح کرنے کا بل پیش کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق رابرٹ مینڈیز نے پیر کے روز ایک بل سینیٹ میں پیش کیا ہے کہ جس کی منظوری کی صورت میں امریکہ کی طرف سے شام میں سرگرم دہشت گردوں کو ہتھیاروں کی فراہمی قانونی شکل اختیار کر لے گي۔

اس بل کے منظور ہونے کی صورت امریکی حکومت کو یہ اجازت مل جائے گی کہ وہ مہلک ہتھیاروں سمیت فوجی امداد شام میں مسلح باغیوں کو فراہم کرے۔

رابرٹ مینڈیز نے اس بل کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا کہ شام میں تشدد جاری رہنے سے اس ملک میں انسانی بحران کھڑا ہو گيا ہے اور امریکہ کو باغیوں کی مدد کر کے اس بحران کو ختم کرنا چاہیے۔

Read 1282 times