ایرانی صنعتوں کے خلاف مغرب کی پابندیاں ناکام قرار

Rate this item
(0 votes)

ایرانی صنعتوں کے خلاف مغرب کی پابندیاں ناکام قراراسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر پٹرولیم رستم قاسمی نے ایران کی تیل گیس اور پیٹروکیمیکل صنعتوں کے خلاف مغرب کی پابندیوں کو ناکام قرار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق رستم قاسمی نے تہران میں بین الاقوامی ایران پیٹروکیمیکل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی تیل گيس اور پیٹروکیمیکل صنعتوں کے خلاف مغرب کی پابندیاں ناکام ہیں کیونکہ ایران دنیا کے چالیس ملکوں کو پیٹرو کیمیکل مصنوعات برآمد کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے پابندیوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والے دباؤ کے اہم حصے کو گزار لیا ہے اور اسے امید ہے کہ عالمی منڈیوں میں خاص طور پر علاقے کی منڈیوں میں وہ زیادہ بہتر طریقے سے موجود ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر تیل کے شعبے میں غیرملکی سرمایہ کار سرمایہ کاری کریں گے تو ایران کی وزارت پٹرولیم ان کی حمایت کرے گی۔

Read 1436 times