تکفیریوں نے مقام حضرت ابراہیم(ع) کو بھی ویران کر دیا

Rate this item
(0 votes)

تکفیریوں نے مقام حضرت ابراہیم(ع) کو بھی ویران کر دیاشام میں سرگرم دھشتگردی گروپ النصرہ نے شہر الرقہ میں واقع مقام حضرت ابراہیم علیہ السلام کو بم دھماکے کے ذریعے منہدم کر کے اس پر بلڈوزر چلا دیا ہے۔

شام میں سرگرم دھشتگردوں نے شام کے شہر ’’الرقہ‘‘ کے علاقے ’’عین العروس‘‘ میں واقع مقام حضرت ابراہیم علیہ السلام کو بم دھماکے سے ویران کر دیا۔

شام میں سرگرم دھشتگردی گروہ النصرہ نے مقام حضرت ابراہیم کو بم دھماکے کے ذریعے منہدم کر کے اس پر بلڈوزر چلا دیا ہے۔

دھشتگردی گروہ النصرہ پہلے سے یہ دھمکی دے چکا ہے کہ وہ تمام مذہبی مقامات کو ویران کرے گا۔

واضح رہے کہ حضرت ابراہیم (ع) کی قبر مبارک فلسطین کے شہر الخلیل کی مسجد ابراہیمی میں واقع ہے۔

یاد رہے کہ شام میں سرگرم یہ دھشتگردی گروپ پہلے حجر بن عدی کے مزار اور فلسطینی شہید فتحی شقاقی کے مقبرے کو منہدم کر چکا ہے۔

Read 1580 times