وہابی دہشتگردوں نے فلسطینی تنظيم جہاد اسلامی کے رہنما شہید فتحی شقاقی کا مقبرہ منہدم کردیا ہے

Rate this item
(0 votes)

وہابی دہشتگردوں نے فلسطینی تنظيم جہاد اسلامی کے رہنما شہید فتحی شقاقی کا مقبرہ منہدم کردیا ہےبراثا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام میں سرگرم باغی دہشتگردوں نے فلسطینی تنظيم جہاد اسلامی کے رہنما ڈاکٹر شہید فتحی شقاقی کا مقبرہ منہدم کردیا ہے۔

دہشت گردوں نے فلسطینی کیمپ یرموک میں شہداء کی قبروں کی بے حرمتی کرتے ہوئے شہید شقاقی کے مقبرے کو بھی منہدم کردیا، شہید فتحی شقاقی غزہ پٹی کے رفحہ کیمپ میں 1951 میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے مصر میں ڈاکٹری کی تعلیم حاصل کی اور پھر فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کی تاسیس کی۔ شہید شقاقی کو 1983 سے لیکر 1986 تک کئی بار اسرائيلیوں نے گرفتار کیا، وہ 1988 میں لبنان چلے گئے اور 1995 میں مالٹ میں صہیونی ایجنٹوں نے انھیں شہید کردیا۔

اسلام ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق شہید ڈاکٹر شقاقی کا مقبرہ تباہ کرنے سے ثابت ہوگیا ہے کہ دہشت گرد سنیوں کے بھی جانی دشمن ہیں۔ سلفی وہابی دہشت گردوں نے حال ہی میں صحابی رسول (ص) حضرت حجر بن عدی کے روضہ کو شہید کردیا اور ان کی قبر کی توہین اور بے حرمتی کی اور اس کے بعد ایک اور ہولناک جرم کا ارتکاب کرتے ہوئے ایک شامی فوجی کا سینہ چاک کرکے اس کے دل کو چبایا۔ ان سلفی دہشت گردوں کو سعودی عرب کی بھر پور حمایت حاصل ہے اور سعودی عرب سلفیوں کی تبلیغ کا اصلی گڑھ ہے۔

Read 1502 times