شام کا بحران مذاکرات سے حل کۓ جانے پر تاکید

Rate this item
(0 votes)

شام کا بحران مذاکرات سے حل کۓ جانے پر تاکیدعراقی وزیر اعظم نوری مالکی نے شام کا بحران اس ملک کے مختلف گروہوں کے درمیان مذاکرات اور پرامن طریقے سے حل کۓ جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

عراقی خبر رساں ایجنسی السفیر نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیر اعظم نوری مالکی کے دفتر کی جانب سے ایک بیان جاری ہوا ہے جس میں آیا کہ نوری مالکی نے بغداد میں شام کے وزیر خارجہ ولید معلم کے ساتھ ملاقات میں شام کے بحران اور خطے پر اس کے نتائج کے بارے میں مذاکرات کۓ۔

اس بیان کے مطابق نوری مالکی نے اس ملاقات میں شام کے بحران کے پرامن حل اور اس ملک میں فوجی مداخلت کی روک تھام کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔ اس بیان میں نوری مالکی نے جنیوا دو بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت پر مبنی شام کی حکومت کے فیصلے کو سراہا اور کہا ہے کہ عراق شام کے بحران کے سیاسی حل سے متعلق علاقائي اور عالمی سطح پر کی جانے والی ہر کوشش کا خیر مقدم کرتا ہے۔

Read 1524 times