شام میں جہاد حرام

Rate this item
(0 votes)

شام میں جہاد حرامتیونس کی الزیتون مسجد کے امام حسین العبیدی نے کہا ہے کہ شام میں جہاد کرنا حرام ہے اور شام میں دو سالوں سے جو کچھ بھی ہورہا ہے وہ خطے کو تباہ کرنے کی ایک سازش ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جہاد مسلمانوں کے خلاف نہیں ہوسکتا اور شام میں لڑ رہے دہشتگرد کا اسلامی جہاد سے کوئی تلعق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جہاد شام میں نہیں بلکہ فلسطین میں ہونا چاہئے۔

حسین العبیدی نے کہا کہ جو لوگ شام میں لڑنے کیلئے گئے ہیں وہ خود کو اور مسلمانوں کو ہلاک کررہے ہیں جس کی اسلام کسی صورت اجازت نہیں دیتا۔

الزیتون مسجد کے امام نے کہا کہ تیونس کے نوجوانوں کو گمراہ کیا گیا ہے کیونکہ وہ کسی مذہبی مقصد سے نہیں بلکہ دشمنوں کے سیاسی مقاصد کیلئے لڑ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ تیونس کے مفتی عثمان باطخ نے نوجوانوں پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ شام میں جہاد حرام اور فلسطین میں فرض ہے۔

Read 1577 times