ایران کے وزیر پٹرولیم کی ہندوستان کے وزیر خارجہ سے ملاقات

Rate this item
(0 votes)

ایران کے وزیر پٹرولیم کی ہندوستان کے وزیر خارجہ سے ملاقاتاسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر پٹرولیم رستم قاسمی نے اپنے دورۂ نئی دہلی میں کل اس ملک کے وزیر خارجہ سلمان خورشید سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں فریقین نے مختلف مسائل پر تبادلۂ خیال کیا۔ اس ملاقات کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر پٹرولیم رستم قاسمی نے ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے اس ملاقات کو مفید قرار دیا اور کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات کے فروغ میں ایک مسئلہ ایرانی تاجروں کے ویزے کا تھا جس کو ہندوستان کے وزیر خارجہ سلمان خورشید نے حل کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر پٹرولیم رستم قاسمی اپنے دورۂ ہندوستان میں آج ممبئی پہنچیں گے جہاں وہ اس ملک کے رزرو بینک کے سربراہ سمیت مختلف اقتصادی حکام سے ملاقات کریں گے۔

Read 1366 times