شام نے کیمیاوی ہتھیاروں کا استعمال نہیں کیا، عالمی ریڈ کراس

Rate this item
(0 votes)

شام نے کیمیاوی ہتھیاروں کا استعمال نہیں کیا، عالمی ریڈ کراسعالمی ریڈ کراس کمیٹی نے اعلان کیا ہےکہ ایسے موثق ثبوت موجود ہیں جن سے معلوم ہوتا ہےکہ حکومت شام نے کیمیاوی ہتھیاروں کا استعمال نہیں کیا ہے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق ریڈ کراس کمیٹی نے امریکہ اور اسکے اتحادیوں کے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شامکی حکومت کی جانب سے کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال پر مبنی کوئي ثبوت موجود نہیں ہے اور امریکہ اور اسکے اتحادیوں کا یہ الزام بے بنیاد ہے۔ ریڈکراس کمیٹی کے آپریشنل چیف رابرٹ ماردینی نے کہا کہ ان کے کارکنوں نے شام کے تمام علاقوں کا دورہ کیا ہے اور انہیں کوئي ایسا ثبوت نہيں ملا ہے جس سے معلوم ہوتا ہو کہ شام کی حکومت نے کیمیاوی ہتھیار استعمال کئے ہیں۔

Read 1494 times