رہبر معظم کا قومی فٹبال ٹیم کی کامیابی پر مبارکباد کا پیغام

Rate this item
(0 votes)

 

۲۰۱۳/۰۶/۱۸ -رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں ایران کی قومی فٹبال ٹیم کی کامیابی اور عالمی فٹبال مقابلوں میں پہنچنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے۔

بسمہ تعالی

قومی فٹبال ٹیم نے کامیابی حاصل کرکے قوم بالخصوص ملک کے کھیل اور ورزش دوست افراد کے دلوں کو شاد اور خوشحال کیا ،جن عزیزوں نے اس خوشی اور مسرت کا سامان فراہم کیا میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور انھیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

سید علی خامنہ ای

28 خرداد ماہ 1392

Read 1530 times