پشاور، مسجد میں خود کش حملہ، 15 شہادتیں

Rate this item
(0 votes)

پشاور، مسجد میں خود کش حملہ، 15 شہادتیںپاکستان کے صوبہ خیبر پختون خواہ کے دارالحکومت پشاور میں جی ٹی روڈ پر واقع مدرسہ شھید عارف الحسینی میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 15افرادشھید اور30 زخمی ہوگئے ہیں۔

پشاور سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق دھماکہ پشاور کے مدرسہ شھید عارف الحسینی میں نمازِ جمعہ کے وقت ہوا۔

دھماکے کے وقت 200 سے زائد نمازی موجود تھے۔ حملہ آوروں نے پہلے گیٹ پر کھڑے محافظ کو گولیوں کا نشانہ بنایا اور اس کے بعد مسجد کے اندر گھس کر ایک خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ جبکہ دو دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ دھماکے سے مسجد شہید ہو گئی۔

زخمیوں کو کہ جن میں معصوم بچے بھی شامل ہیں لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

Read 1778 times