حماس، ایران اور حزب اللہ لبنان کے ساتھ بہترین تعلقات

Rate this item
(0 votes)

حماس، ایران اور حزب اللہ لبنان کے ساتھ بہترین تعلقاتفلسطینی عوام کے منتخب وزیر اعظم کے مشیر باسم نعیم نے کہا ہےکہ اسلامی جمہوریہ ایران اور حزب اللہ لبنان کے ساتھ تحریک حماس کے تعلقات بہت اچھے ہیں۔

فلسطینی وزیر اعظم اسماعیل ہنیہ کے مشیر باسم نعیم نے آج لبنانی ویب سائٹ النشرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی استقامتی تحریک حماس، ان سب کے ساتھ تعاون کرتی ہے جو استقامت کی خدمت کرتے ہیں۔ اور ایران اور حزب اللہ لبنان کے ساتھ اس کے اچھے تعلقات ہیں۔

باسم نعیم نے مزید کہا کہ تحریک حماس دشمنوں کو اسلامی جمہوریہ ایران اور حزب اللہ لبنان کے ساتھ اس کے تعلقات خراب اور استقامت کے اتحاد کو نقصان پہنچانے کی ہرگز اجازت نہیں دے گی ۔

Read 1513 times