صیہونی حکومت کے خلاف جدوجہدجاری رہے گی

Rate this item
(0 votes)

صیہونی حکومت کے خلاف جدوجہدجاری رہے گیحزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت اور اسکے ایجنٹوں کے خلاف جدوجہدجاری رہے گي۔

شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ جب تک ساری مقبوضہ زمینیں آزاد نہیں ہوجاتیں صیہونی حکومت کے خلاف جدوجہد جاری رہے گي۔

انہوں نے کہا کہ حزب اللہ کی طاقت میں اضافہ ہورہا ہے اور حزب اللہ ہمیشہ صیہونی حکومت کی گھات میں بیٹھی ہے۔ شیخ نعیم قاسم نے ان لوگوں سے مخاطب ہوکر کہ جو صیہونی حکومت کے خلاف مزاحمت کے خاتمے کےخواہاں ہيں کہاکہ لبنان کو ہمہ وقت صیہونی حکومت کی جانب سے خطرے لاحق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حزب اللہ سیاسی میدان میں کامیابیاں حاصل کرنے کی غرض سے کسی پارٹی کو سیاسی سین سے ہٹانا نہيں چاہتی بلکہ قومی مشارکت پر یقین رکھتی ہے اور اس ھدف کو پانے کےلئے بھر پورکوشش کرے گي۔

Read 1314 times