ایران سے گيس خریدنے پر پاکستان کی آمادگی

Rate this item
(0 votes)

ایران سے گيس خریدنے پر پاکستان کی آمادگیاسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر پٹرولیم اور قومی گيس کمپنی کے مینجنگ ڈائرکٹر نے کہا ہے کہ پاکستان نے ایران سے گيس خریدنے پر آمادگي ظاہر کی ہے۔

جواد اوجی نے مھر نیوز سے گفتگو میں کہا کہ آئندہ ہفتوں میں پاکستان کو گيس فروخت کی جائے گي اور اس سلسلے میں کوئي فنی اور آپریشنل مشکل موجود نہیں ہے۔

ایران کے نائب وزیر پٹرولیم نے کہا کہ ایرانی گيس، پاکستان کے لئے سستی ہے اور آج بھی ایرانی گيس عالمی قیمتوں کے مقابلے میں پچاس سے ساٹھ فیصد سستی ہے۔

جواد اوجی نے کہا کہ ایران، عراق کو بھی گيس دینے کیلئے تیار ہے اور دونوں ملکوں کے معاہدے کے مطابق ایران روز انہ پچیس ملین مکعب میٹر گيس ارسال کرے گا۔

عراق، ایران سے خریدی ہوئي گيس سے بجلی پیداکرے گا۔

Read 1612 times