پابندیوں کے باوجود ایران دنیا کی 17 ویں بڑی اقتصادی طاقت

Rate this item
(0 votes)

پابندیوں کے باوجود ایران دنیا کی 17 ویں بڑی اقتصادی طاقت

اسلامی جمہوریہ ایران وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ پابندیوں کے باوجود ایران دنیا کی 17 ویں بڑی اقتصادی طاقت پر ہے ۔

ایران کے وزیر خزانہ سید شمس الدین حسینی نے گذشتہ سال فارن کرنسی میں رونما ہونے والے تبدیلیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اس دوران فارن کرنسی کے مصارف کے لئے ترجیحات کو نظر میں رکھ کر پروگرام طے کیا ۔

سید شمس الدین حسینی نے کہا کہ اس وقت ایران کے زرہ مبادلہ کے ذخائر سو ارب ڈالر سے زیادہ ہیں اور ایران کے بیرونی قرضے چودہ ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں۔

ایران کے وزیر خزانہ نے تاکید کی کہ دنیا میں اقتصادی بحران کے باوجود ، ایران کا اقتصادی روشن افق ، عائد پابندیوں کے ہوتے ہوئے روشن اور امید افزاء ہے۔

Read 1446 times