ایران کی بری فوج نازعات میزائل سے لیس

Rate this item
(0 votes)

ایران کی بری فوج نازعات میزائل سے لیساسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے سربراہ جنرل احمد رضا پوردستان نے کہا ہےکہ بری فوج کو نئی نسل کے میزائل نازعات سے لیس کردیا گيا ہے ۔ یہ میزائل ایرانی ماہرین نے بنائے ہیں۔

جنرل احمد رضا پوردستان نے تسنیم نیوز سے گفتگو میں کہا کہ نئي نسل کے میزائل نازعات کی رینج زیادہ ہے، ھدف کو نشانہ بنانے کی توانائی اور فائر پاور بھی نہایت اعلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ فوجی مشقوں میں اس میزائل کو استعمال کیا جاےگا۔

نازعات میزائل کی رینج ایک سو تیس کلومیٹر ہے جو جامد ایندھن سے کام کرتا ہے۔ ایرانی ماہرین نے اس کی رینج بڑھا کر ایک سو پچاس کلومیٹر کردی ہے۔ یہ میزائیل موبائل لانچر سے داغا جاسکتا ہے جس کی وجہ سے یہ دیگر میزائلوں سے زیادہ کارآمد بن چکا ہے۔

Read 1532 times