قوموں کی تمام تر مشکلات کا ذمہ دار امریکہ ہے، حزب اللہ لبنان

Rate this item
(0 votes)

قوموں کی تمام تر مشکلات کا ذمہ دار امریکہ ہے، حزب اللہ لبنانلبنان کی پارلیمنٹ میں حزب اللہ لبنان کے رکن نے کہا ہے کہ علاقے کی قوموں کی ساری مشکلات امریکہ اور صیہونی حکومت کی وجہ سے ہیں۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق حسین موسوی نے لبنان اور علاقے میں ہونے والے تشدد آمیز اور دہشتگردانہ واقعات کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ علاقے کی تمام مشکلات کا سبب امریکہ اور صیہونی حکومت ہیں اور حزب اللہ دشمنوں کی سازشوں سے پردہ اٹھاتی رہے گي۔ حسین موسوی نے کہا کہ حزب اللہ کو فخر ہے کہ وہ صیہونی حکومت کے ساتھ ساتھ تکفیری گروہوں کا بھی مقابلہ کررہی ہے۔ انہوں نے حزب اللہ کی ساکھ بگاڑنے کی دشمنوں کی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی سازشیں ناکام ہوکر رہیں گي کیونکہ حزب اللہ لبنان قوم کی محافظ ہے اور سازشوں اور فتنوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرتی ہے۔

Read 1450 times