ایران میں بیکٹریالوجی کی چودھویں کانفرنس اٹھائيس اگست کو

Rate this item
(0 votes)

ایران میں بیکٹریالوجی کی چودھویں کانفرنس اٹھائيس اگست کوایران میں بیکٹریالوجی کی چودھویں کانفرنس بدھ اٹھائيس اگست کو تہران میں شہید بہشتی میڈیکل یونیورسٹی میں منعقد ہوگي۔ ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ایران بیکٹیریالوجی اسوسی ایشن کے سربراہ محمد مھدی فیض آبادی نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ اس کانفرنس میں جرمنی، بلجیم، ہالینڈ، عراق اور پاکستان کے سائنس داں شرکت کریں گے۔ کانفرنس کے ایگزیکیٹوسیکریٹری سید فضل اللہ موسوی نے کہاکہ کانفرنس کے ایک ہزار تین سو سائنسی مقالے موصول ہوئے ہیں جن مین پچاس مقالے تقریر کے طور پر پیش کئے جائيں گے۔ انہوں نے کہا کہ غذا، صنعت، وٹرینیری مسائل کے تعلق سے مائيکر بایولوجی نیز ماحولیاتی مائيکروبایولوجی کے موضوعات پر بھی اس کانفرنس میں ماہرین تبادلہ خیال کریں گے۔

Read 1381 times