قومی وحدت، صہیونی حکومت کے ساتھ مقابلے کے لئے ضروری

Rate this item
(0 votes)

قومی وحدت، صہیونی حکومت کے ساتھ مقابلے کے لئے ضروریحزب اللہ لبنان کے سینیئر رکن نے اس ملک میں قومی وحدت کے استحکام کو صہیونی حکومت کے ساتھ مقابلے کے لئے ضروری قرار دیا ہے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سینیئر رکن نے آج کہا کہ داخلی دہمکیوں کے عنوان سے صہیونی حکومت و تکفیری گروہوں کے ساتھ مقابلے کے لئے لبنان کی قومی وحدت ضروری ہے۔ " محمد رعد " نے صہیونی حکومت امت اسلامیہ کے خلاف علاقائی خطرہ ہے اور حزب اللہ لبنان اپنی تمام توانائی اور امکانات کو بروئے کار لاتے ہوئے فلسطین کی حمایت جاری رکھے گی۔ حزب اللہ کے سینیئر رکن محمد رعد نے تکفیری و دھشتگرد گروہوں کی مزاحمت کے خلاف جاری پالیسیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ گروہ عوامی حمایت سے عاری ہیں اور اخلاقی و انسانی اقدار کے بھی پابند نہیں ہیں، لہذا تمام مسلمانوں کی ذمہ داری ہے کہ تکفیری و دھشتگرد عناصر کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔ محمد رعد نے وضاحت کی کہ حزب اللہ قومی وحدت کے دائرے میں مشترکہ پالیسیوں کی حامی ہے۔

Read 1263 times