ایران پر صہیونی حملے کی صورت میں اسرائیل کا ساتھ دیں گے

Rate this item
(0 votes)

ایران پر صہیونی حملے کی صورت میں اسرائیل کا ساتھ دیں گےامریکہ کے جوائنٹ چیف اف آرمی اسٹاف نے ایران پر یکطرفہ حملے کے لئے صہیونی حکومت کے فیصلے کی صورت میں اپنے ملک کی فوجی سرگرمیوں کے امکانات کے حوالے اشارے دیئے ہیں۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق " مارٹین ڈمپسی " نے ایران کے خلاف فوجی آپشن کے انتخاب کے لغے صہیونی حکومت کے انفرادی فیصلے کی صورت میں امریکہ کے ردعمل کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امریکہ ، اسرائیل کے حوالے سے اپنے بعض واضح وعدوں کو پورا کرے گا۔ امریکہ کے جوائنٹ چیف اف آرمی اسٹاف نے اعتراف کیا کہ اسرائیل سے ہم نے مضبوط وعدے کیے ہیں، اور اسرائیل کے ساتھ ہمارے دائمی رابطے ہیں۔ " مارٹین ڈمپسی " نے ایک سیمینار میں صحافیوں سے بات میں مزید کہ کہ اسرائیل کو مشرق وسطی میں حتمی طور پر باقی رہنا چاہیے۔

Read 1321 times