لبنان میں بم دھماکہ، درجنوں شہید و زخمی

Rate this item
(0 votes)

لبنان میں بم دھماکہ، درجنوں شہید و زخمیلبنان کے دارالحکومت بیروت میں دو خوفناک بم دھماکوں میں تیئس افراد شہید اور ایک سو پچاس زخمی ہوئے ہیں۔المیادین ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق آج جنوبی بیروت میں واقع الجناح علاقے میں ایران کے سفارت خانے کے پاس دو زبردست بم دھماکے ہوئے۔ بیروت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر غضنفر رکن آبادی نے صیہونی حکومت کو ان دہشتگردانہ بم دھماکوں کا ذمےدار قرار دیا ہے۔ غضنفر رکن آبادی نے بیروت میں ایرانی سفارت خانے کے قریب ہونے والے بم دھماکوں میں صیہونی حکومت کو ملوث قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس دہشتگردانہ واقعے سے ثابت ہوجاتا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا موقف حق پر مبنی ہے۔ رکن آبادی نے مزید کہا کہ ایران طاقت کے ساتھ استقامت کے راستے پر آگے بڑھتا رہے گا۔بیروت میں آج ہونے والے دہشتگردانہ بم دھماکوں میں تیئیس افراد شہید اور ایک سو پچاس زخمی ہوۓ ہیں۔

Read 1308 times